جےڈی سی اور شمیم شیخانی فاؤنڈیشن میں فری ڈائیگنوسٹک لیب کےلئے ایم او یو پر دستخط

کراچی: جے ڈی سی فاونڈیشن اور شمیم شیخانی فاونڈیشن کے درمیان فری ڈائیگنوسٹک لیب کو مزید جدیدیت سے آراستہ کرنے کے لئے مفاہمتی یاداشت پر دستخط کردئیے گئے. اس سلسلے میں جے ڈی سی فری ڈائیگنوسٹک لیب میں ایم او یو سائننگ کی تقریب کا اہتمام کیا گیا جہاں شیخانی گروپ کے سربراہ علی شیخانی اور جنرل سیکریٹری جے ڈی سی ظفر عباس نے مفاہمتی یاداشت پر دستخط کئے. اس موقع پر معروف اینکر پرسن وسیم بادامی بھی بطور مہمان خصوصی موجود تھے.
ظفرعباس کا کہناتھا کہ فری لیب نے گذشتہ ایک برس میں 48 لاکھ فری ٹیسٹ کرکے ایک منفرد ریکارڈ قائم کیا ہے اور عوامی خدمت کا یہ سلسلہ آگے بھی جاری رہےگا.

ظفر عباس کا کہناتھا کہ شمیم شیخانی فاونڈیشن کے تعاون سے نہ صرف کراچی بلکہ پورے سندھ اور پھر مرحلہ وار کشمیر تک فری لیب کا قیام عمل میں لایا جائیگا.
شیخانی گروپ کے سربراہ علی شیخانی کی جانب سے جے ڈی سی کے کاموں کو سراہتے ہوئے مریضوں کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کا اعادہ کیا گیا.علی
شیخانی کا کہنا تھا کہ اس مہنگائی کے دور میں بین الاقوامی معیار کی مفت میڈیکل ٹیسٹ سروس کی فراہمی یقینا قابل ستائش عمل ہے اور ہم جے ڈی سی او ر شمیم شیخانی فاونڈیشن مل کر عوام کے لئے مزید سہولتیں فراہم کریں گے.