وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت پی ٹی آئی کے دھرنوں میں قوانین شکنی کی تحقیقات کے لئے قائم ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا جس میں وزیر اعظم شہباز شریف کا کہناتھا کہ احتجاج کی آڑ میں قانون کو پامال کرنے والوں او ر سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے والوں کو سزائیں دی جائیں گی.ان کا کہنا تھا کہ فسادات کو فروغ اور انتشار پھیلانے والوں کے خلاف کارروائی کا ہر ہفتے جائزہ لیا جائیگا.وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ صدر بیلاروس کی آمد پر اس قسم کے فسادات باعث شرمندگی رہا ہے.دوران اجلاس وزیراعظم کو بریفنگ دی گئی کہ موقع واردات سے ملنے والے تمام شواہد اور اسلحہ کا فرانزک جاری ہے ساتھ ہی فسادات میں ملوث افراد کی شناخت کا عمل بھی جلد مکمل کرلیا جائیگا.
