آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا کہنا ہے کہ قوم کی حمایت سے مادر وطن کی علاقائی سالمیت اور خود مختاری کی حفاظت کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں جب کہ افواج پاکستان ہر سازش کو ناکام بنا دیں گی.آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے نارووال اور سیالکوٹ کے قریب جاری فیلڈ تربیتی مشقوں میں حصہ لینے والے دستوں کا دورہ کیا۔ آرمی چیف کو مشق کے مقاصد اور طریقہ کار پر تفصیلی بریفنگ دی گئی.
