کراچی :گلشن جمال بلاک ایف میں گذشتہ روز خاتون سے ڈکیتی کی واردات کی سی سی ٹی وی منظر عام پر آگئی . سی سی ٹی وی میں موٹرسائیکل پر سوار دو ملزمان کو کار میں سوار خاتون سے لوٹ مار کرتے واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے.پولیس حکام کا کہناہے کہ سی سی ٹی وی کی مدد سے ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے.
واضح رہے کہ ملزمان متاثرہ خاتون سے سونے کی انگوٹھی اور 2 لاکھ نقدی لے کر فرار ہوئے تھے.
