ٹی20 انٹرنیشنلز: پاکستان 250 میچز کھیلنے والی پہلی ٹیم بن گئی

بلاوایو:زمبابوے کے خلاف دوسرا ٹی 20 کھیل کر پاکستان نے ایک منفرد ریکارڈ قائم کردیا ہے. پاکستانی ٹیم ٹی 20 انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ 250 میچز کھیلنے والی ٹیم بن گئی ہے.

زمبابوے کیخلاف پاکستان 10 وکٹوں سے فتح یاب ،سفیان مقیم کے 5 شکار

بلاوایو: زمبابوے کے خلاف دوسرے ٹی 20 میں پاکستان نے 10 وکٹوں سے کامیابی سمیٹ کر سیریز اپنے نام کرلی ہے ۔ دوسرے ٹی 20 میں زمبابوے کا ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ غلط ثابت ہوا۔زمبابوے جی پوری ٹیم 12.4 اوورز میں 57 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔قومی ٹیم کی جانب سے سفیان مقیم نے صرف تین رنز دے کر 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔پاکستانی اسپنرز نے 5.3 اوورز میں ہدف حاصل کرکے مقابلہ 10 وکٹوں سے جیت لی