کوکنگ آئل اور گھی کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ

مہنگائی نے عوام کا جینا مشکل کردیا ہے ،غریب عوام پہلے ہی اشیائے خورو نوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے پر پریشان تھے کہ کوکنگ آئل اور گھی کی قیمت نے بھی عوام کا تیل نکال دیا.گذشتہ دو ماہ کے دوران خوردنی تیل کی قیمت میں 20 فیصد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے.یہی نہیں عوام کو سستی اشیا فراہم کرنےوالے یوٹیلیٹی اسٹور ز پر بھی تیل اور گھی کی قیمتوں میں40 سے 55 روپے فی کلو اضافہ ہوا ہے.گھی کی فی کلو قیمت میں 30 روپے سے لے کر 120 روپے جبکہ کوکنگ آئل میں 50 روپے سے لے کر 100 روپے تک کا اضافہ ہواہے .