شہید میجر شبیر شریف (نشانِ حیدر) کا 53 واں یومِ شہادت

شہید میجر شبیر شریف (نشانِ حیدر) کا 53 واں یومِ شہادت آج انتہائی عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے۔اس موقع پرانہیں خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے لاہور کے میانی صاحب قبرستان میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔تقریب میں افواج پاکستان کے دستوں نے شہید کی قبر پر سلامی پیش کرکے پھولوں کے گلدستے چڑھائے.اس موقع پر جی او سی لاہور میجر جنرل راؤ عمران بھی موجود تھے .انہوں نے شہید کی قبر پر پھولوں کی چادریں چڑھائیں۔