بانی پی ٹی آئی کے پاس سوائے انتشار کے کچھ نہیں،شرجیل انعام میمن

وزیرِ اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے پاس سوائے انتشار کے کچھ نہیں،وہ چاہتے ہیں کہ عدالت سمیت سب کچھ ان کے کہنے پر چلے .احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ ماضی میں بھی سول نافرمانی کے نعرے لگا کر پی ٹی آئی نے جلائے اور بجلی کٹنے پر سب سے پہلے بل ادا بانی پی ٹی آئی کے خاندان نے ہی کیا.اس موقع پر انہوں نے وزیرِ اعلیٰ کے پی کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ گنڈا پوروفاق سے لڑنے کی بات کرتے ہیں۔خیبر پختون خوا میں تیسری بار حکومت بنانے کے باوجودحالات یہ ہیں کہ ارکان اپنے حلقوں میں نہیں جا سکتے۔وزیرِ اطلاعات سندھ نے کہا کہ عدالتوں سے فرار ہونا کسی صورت اچھی روش نہیں نہ ہی عدالتوں کو متنازع بنانا چاہیے۔
ان کہنا ہے کہ ایک آمرانہ سوچ ہوتی ہے جس کے مطابق ہر کام اس کی مرضی سے ہو۔ان کا کہنا تھا کہ 26 ویں آئینی ترمیم کا کریڈٹ بلاول بھٹو زرداری کو جاتا ہے.