وزیر اعظم کا انسداد کرپشن کے عالمی دن پر پیغام

وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے انسداد کرپشن کے عالمی دن پر کہا ہے کہ ہماری نوجوان نسل ایک ایسے مستقبل کی مستحق ہے جو کرپشن سے پاک ہو.
وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ کرپشن ملک کے لئے ناسور ہے جس کے سبب معاشی ترقی کو نقصان پینچتا ہے.انہوں نے کہا ہے کہ آئندہ نسلوں کے لیے شفاف، جوابدہ معاشرے کے قیام کے لیے کوششیں جاری رکھیں گے۔