1974کے بعد پہلی بار صیہونی حکومت کی فوجی گاڑیاں شام کے جنوبی علاقوں میں داخل ہوگئیں
(ارنا)کے مطابق الجزیرہ ٹی وی نے بتایا ہے کہ 1974 کے بعد پہلی بار صیہونی حکومت کی فوجی گاڑیاں شام کے جنوبی علاقوں میں داخل ہوئی ہیں۔ واضح رہے کہ نیتن یاہو نے اسد کی حکومت کے خاتمے کے بعد اس بات کا اعلان بھی کیا تھا کہ 1974 والا معاہدہ اب باقی نہیں رہا۔
بعض میڈیا ذرائع نے رپورٹ دی ہے کہ صیہونی فوجی شام کے 14 کلومیٹر اندرتک پہنچ گئے ہیں۔
عرب ذرائع نے اسی طرح اسرائيلی فوج کے شام کے شہر قنیطرہ میں داخل ہونے کی فوٹیج بھی نشر کی ہیں۔
اسی سلسلے میں صیہونی فوج کے ریڈیو نے بھی کہا ہے کہ غاصب صیہونی کابینہ نے شام کے اسٹریٹیجک علاقے جبل الشیخ پر قبضے اور وہاں ایک بفر زون بنانے کی اجازت دے دی ہے۔
صیہونی حکومت کی فوج کے ریڈیو نے کہا ہے کہ اسرائیلی فوج شام کی سرحد پر بفر زون بنانے پر قادر ہے