بانی پی ٹی آئی کی خیبرپختونخوا منتقلی کی درخواست 20ہزار جرمانے کے ساتھ خارج

پریم کورٹ کے آئینی بینچ نے مقامی شہری کی درخواست جس میں بانی پی ٹی آئی کو اڈیالہ سے کے پی کے منتقل کرنے کی درخواست کی گئی تھی 20 ہزار روپے جرمانے کے ساتھ خارج کر دی ہے.دورانِ سماعت جسٹس محمد علی مظہر نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو کوئی مشکل درپیش ہوگی یا کوئی مسئلہ ہو گا تو وہ خود درخواست دیں گے یا اس سلسلے میں ان کے وکیل درخواست دے سکتے ہیں.