حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات، عطا تارڑ کی تردید

اسلام آباد:وفاقی وزیر اطلاعات عطا رڑ نےحکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم کی اسد قیصر سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی اور نہ ہی مذاکرات کا کوئی معاملہ ہے .نجی ٹی وی پر دوران گفتگو ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی رہنماؤں نے ایاز صادق سے ان کی ہمشیرہ کے انتقال پر تعزیت کی جسےالگ ہی رنگ دیا گیا . ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کو 9 مئی اور 26 نومبر کے واقعات کی وضاحت دیناہوگی.انہوں پی ٹی آئی پر الزام عائد کیا کہ پی ٹی آئی کا ماضی وعدہ خلافی سے بھر ہوا ہے .