شانگلہ کے علاقے چکیسر میں دہشت گردوں نے گنانگرپولیس چوکی پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں دو اہلکار اے ایس آئی حسن خان اور سپاہی نثار خان شہید ہوگئے جبکہ 2 زخمی اہلکاروں کو بٹ گرام اسپتال منتقل کردیا گیا ہے. پولیس حکام نے کارووائی کرتے ہوئے حملے میں ملوث 10 سے زائد دہشت گردوں اور سہولت کاروں کو حراست میں لے لیا ہے.
