امریکی ریاست وسکونسن کے شہر مڈیسن میں ایک حملہ آور نے اسکول میں فائرنگ کردی جس کے سبب 4 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ مشتبہ حملہ آور کی بھی لاش اسکول کے اندر پائی گئی ہے.مڈیسن پولیس چیف شان بارنس نے کرسمس سے قریب تر پیش آنے والے واقعے کو افسوسناک قرار دیا۔پولیس حکام کے مطابق حملہ آور اسکول کا ہی طالب علم تھا جبکہ زخمی ہونے والے افراد کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے.
