پشاور:خیبرپختونخوا کے محکمہ تعلیم نے موسم سرما میں اسکول کی چھٹیوں کا نوٹی فکیشن جاری کردیاہے۔نوٹی فکیشن کے مطابق شدید سردی کے باعث نجی و سرکاری اسکولز 22 دسمبر سے 31 دسمبر تک بند رہیں گے جبکہ پہاڑی علاقوں اور انتہائی سرد علاقوں میں اسکول 22 دسمبر سے 28 فروری 2025 تک بند رہیں گے۔
