یونان میں تعینات پاکستانی سفیر عامر آفتاب قریشی کا کہنا ہے کہ کشتی حادثے میں اب بھی درجنوں پاکستانی لاپتا ہیں جن کے بچنے کی امیدیں بہت کم ہیں.انہوں نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا ہے کہ حادثہ ضرورت سے زیادہ افراد سوار ہونے کی وجہ سے پیش آیا، جس کشتی میں پاکستانی سوار تھے اس کے اندر پہلے شگاف پڑا اور پھر کشتی ڈوب گئی۔پاکستانی سفیر کا کہنا تھا کہ حادثے میں جاں بحق پاکستانیوں کی لاشیں سفارخانہ اپنے خرچ پر پاکستان بھیجے گا۔بد قسمت کشتی کا تذکرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جس کشتی پر پاکستانی سوار تھے اس کا نہ انجن ٹھیک تھا نہ واکی ٹاکی اور نہ ہی ڈرائیور جب کہ متاثرہ کشتیوں میں پاکستانی بچے بھی تھے۔
پاکستانی سفیر نے کہا کہ کشتی پر 80 سے زائد پاکستانی سوار تھے، کتنا افسوسناک ہےکہ یہ لوگ نامعلوم جگہ پر ہزاروں فٹ گہرے سمندر میں ڈوب گئے جب کہ حادثے میں جاں بحق پاکستانیوں کی لاشیں سفارخانہ اپنے خرچ پر پاکستان بھیجے گا۔واضح رہے کہ ترجمان دفتر خارجہ نے یونان کشتی حادثے میں 4 پاکستانیوں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بچائے گئے 47 پاکستانیوں کی فہرست بھی جاری کر دی ہے۔
