نائب وزیراعظم اسحاق ڈار ڈی 8 سمٹ میں شرکت کے لیے قاہرہ روانہ ہوگئے۔19 دسمبر سے قاہرہ میں شروع ہونیوالی ڈی سمٹ میں بنگلادیش، مصر، انڈونیشیا، ایران، ملائیشیا، نائیجیریا، پاکستان اور ترکیہ شامل ہیں۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار باکو میں ایشیا میں اعتماد سازی اقدامات پر اجلاس میں بھی شرکت کریں گے۔واضح رہے کہ ڈی 8 کے قیام کا مقصدجنوب مشرقی ایشیا سے افریقا تک پھیلے ہوئے ممالک کے درمیان تعاون کو بہتر بنانا ہے.
