صرف ڈی چوک کے خون کا انصاف چاہیے، علی محمد خان کا مطالبہ

تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں کہا کہ “ہمیں اور کچھ نہیں چاہیے، ہمیں صرف ڈی چوک کے خون کا انصاف چاہیے۔” انہوں نے سیاستدانوں کے کردار پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ سیاستدان گولی نہیں چلاتے بلکہ بات چیت کرتے ہیں۔ “ہمارے دور میں پیپلز پارٹی اور جے یو آئی کے لانگ مارچ ہوئے، لیکن کسی پر گولی نہیں چلائی گئی۔”

علی محمد خان نے مزید کہا کہ “پاکستان کی آزادی بندوق کی طاقت سے نہیں آئی تھی، بلکہ یہ قائداعظم کی سیاسی جدوجہد کا نتیجہ ہے۔” ان کا کہنا تھا کہ “آج بھی اگر ہم کہتے ہیں کہ قائداعظم کے اصولوں پر چلنا ہوگا