سلمان علی آغا اور صائم ایوب کے چرچے

(ویب ڈیسک،علی رضا) جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلے گئے پہلے ون ڈے میں شاندا ر کارکردگی کا مظاہر ہ کرنیوالے قومی کھلاڑی سلمان علی آغا اور اوپنر صائم ایوب کو سوشل میڈیا پر خوب پذیرائی مل رہی ہے .اوپنر صائم ایوب کی دھواں دھار سینچری نے شائقین کو اپنا گرویدہ بنالیا ہے دوسری جانب سلمان آغا نے نہ صرف میچ میں 4 وکٹ حاصل کرکے اپنی بالنگ کا لوہا منوایا ہے بلکہ 82 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر یہ ثابت کردیا ہے کہ موجودہ پلیئنگ الیون میں ان سے بہتر آل راونڈر کوئی نہیں. سلمان علی آغا کی بہترین اسپورٹس مین اسپرٹ پر بھی انہیں‌خوب داد مل رہی ہے..سلمان علی آغا نے جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ون ڈے میں مین آف دی میچ حاصل کرتے ہی اپنا انعام صائم ایوب کو بطور تحفہ پیش کردیا.. اس کھلے دل کے مظاہرے پر شائقین سلمان آغا کو بہترین الفاظ سے خراج تحسین پیش کررہے ہیں. عام کرکٹ شائقین کا ماننا ہے اگر پلئیرز کے درمیان یہی اسپرٹ رہے تو نہ ہی ڈریسنگ روم کا ماحول خراب ہو نہ ہی ٹیم میں سیاست کی خبریں گردش کریں .

پہلا ون ڈے : پاکستان جنوبی افریقہ کیخلاف 3 وکٹوں سے فتح یاب

پرل میں کھیلے گئے پہلے ون ڈے میں جنوبی افریقہ کا ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ بہتر ثابت نہ ہوا. سلمان علی آغا کی بالنگ کے سامنے جنوبی افریقی ٹیم زیادہ مزاحمت نہ کرسکی پر کلاسین کی86 رنز کی اننگ نے میزبان ٹیم کا ٹوٹل 239 رنز 9 کھلاڑی آؤٹ تک پہنچا دیا. جواب میں‌قومی ٹیم نے ہدف میچ کے آخری اوور میں 7 وکٹ کے نقصان پر پورا کرلیا. پاکستان کی جانب سے صائم ایوب109 رنز بنا کر نمایاں اسکورر رہے جبکہ سلمان آغا 4 شکار لینے کے ساتھ 82 رنز کی ناقابل شکست اننگ کھیل کر مین آف کی میچ قرار پائے.