پچھلے سال سے انٹرنیٹ میں 28 فیصد بہتری آئی،ہمیں شوق نہیں کہ انٹرنیٹ بند ہو ،وزیر آئی ٹی

وزیرِ مملکت برائے آئی ٹی شزا فاطمہ خواجہ کا کہنا ہے ک گذشتہ برس کے مقابلے میں انٹر نیٹ میں 28 فیصد بہتری آئی ہے. قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہمیں شوق نہیں کہ انٹرنیٹ بند ہو اور نہ میرے پاس انٹرنیٹ بند کرنے کا کوئی بٹن ہے۔ان کا کہنا تھا کہ حکومت انٹرنیٹ صارفین کی بہتری کے لیے کام کر رہی ہے،البتہ سیکیورٹی وجوہات اور خدشات کے سبب چند مشکلات کا سامنا ہے.ان کا کہنا تھا کہ ہمارا مقصد پاکستان میں ڈیجیٹل سیکیورٹی کو یقینی بنانا ہےاور پوری آئی ٹی انڈسٹری شہریوں کی ڈیٹا پروٹیکشن سیٍفٹی کے لئے تند دہی سے کام کررہی ہے .