امریکی محکمہ خارجہ نے طویل فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائلوں کی تیاری کے حوالے سے پاکستان کے چار اداروں کی نشاندہی کی ہےجن پر مزید پابندیاں عائد کی جائیںگی۔امریکی محکمۂ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر کے مطابق نیشنل ڈویلپمنٹ کمپلیس،اختر اینڈ سنز، ایفیلیٹس انٹرنیشنل اور روک سائیڈ اینٹر پرائزز نے پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے فروغ میں معاونت فراہم کی ہے.امریکی محکمہ خارجہ نے الزام عائد کیا ہے کہ مذکورہ ادارے بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کے پھیلاؤ میں کردار ادا کررہے ہیں.
