بیلسٹک میزائل پروگرام پر پابندیاں:پاکستانی دفتر خارجہ نے امریکی پابندیوں کو متعصبانہ اقدام قرار دیدیا

امریکا کی جانب سے بیلسٹک پروگرام میں مدد فراہم کرنے کے الزام میں 4 پاکستانی اداروں پر پابندیاں عائد کرنے کے بعد پاکستانی دفتر خارجہ کا رد عمل سامنے آیا ہے . دفتر خارجہ نے امریکا کی جانب سے عائد کی جانیوالی پابندیوں کو متعصب اقدام قرار دے دیا ہے.ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ امتیازی طرز عمل عالمی سلامتی کے لئے خطرہ ثابت ہو سکتا ہے . ان کا کہنا ہے کہ اس قسم کی پابندیاں امن و آشتی کے مقاصد سے انحراف کرتی ہیں.دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ پاکستان کا اسٹریٹجک پروگرام 24 کروڑ عوام نے اس کی قیادت کو عطا کیا، اس اعتماد کے تقدس کو سیاسی میدان میں سب سے زیادہ عزت و توقیر سے دیکھا جاتا ہے.