کیپ ٹاؤنٌ: پاکستان اور جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے ون ڈے میں پاکستان نے میزبان ٹیم کو 81 رنز سے شکست دے دی .
جنوبی افریقہ کو ٹاس جیت کر بالنگ کرنے کا فیصلہ مہنگا ثابت ہوا . قومی ٹیم نے بلے بازی کا آغاز کیا تو اوپنر اسد شفیق جلد ہی میدان بدر ہوگئے.صائم ایوب بھی 25 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے.پاکستان کی جانب سے بابر اعظم اور رضوان نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتےہوئے بالترتیب 73 اور 80 رنز اسکور کیا.قومی ٹیم کی بیٹنگ کی خاص بات کامران غلام کی جارحانہ اننگز رہی جنہوں نے 32 گیندوں پر 63 رنز بناکر قومی ٹیم کو 330 رنز کا ہدف دینے میں مدد فراہم کی جواب میں جنوبی افریقہ کی ٹیم 44ویںاوور میں248 رنز بنا کر ڈھیر ہو گئی .پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی نے 4 اور حارث رؤف نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا. کامران غلام میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے.
