پاکستانی میزائل امریکا سمیت جنوبی ایشیا سے باہر اہداف کو نشانہ بناسکتا ہے، امریکی حکام

واشنگٹن: پاکستانی میزائل پروگرام کو مسلسل دوسرے دن امریکی حکام کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے. امریکی ڈپٹی نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر جوناتھن فائنرکا کہنا ہے کہ پاکستان بین البراعظمی میزائل تیارکررہا ہے، یہ میزائل امریکا سمیت جنوبی ایشیا سے باہر اہداف کو نشانہ بناسکتا ہے.دوسری جانب امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان نے گذشتہ روز 4 پاکستانی کمپنیوں پر پابندیوں کی وضاحت بھی کر تے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ پاکستان اورامریکا اہم شراکت دار ہیں تاہم لانگ رینج میزائل پروگرام کی حمایت سے انکار درینہ پالیسی ہے۔ واضح رہے کہ امریکا کی جانب سے عائد کی گئی حالیہ پابندیوں پاکستانی دفتر خارجہ نے متعصب عمل قرار دیدیاا ہے.