گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے 24 دسمبر کو گونر ہاؤس میں مہاجر کلچر کی ثقافت کا دن منانے اور ساتھ ہی کرم ایجنسی اور پارا چنار کے لوگوں کی مدد کا اعلان کر دیا۔
گورنرسندھ کامران ٹیسوری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ گورنر ہاؤس میں پہلے بھی 3 بار سندھی کلچر ڈے منایا گیا جب کہ ہمارے دروازے سب کے لیے بلا تفریق کھلے رہے۔ اس گورنر ہاؤس کا کام صرف اور صرف محبت کا بیانیہ عام کرنا ہے۔
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے اعلان کیا کہ 24 دسمبر کو مہاجر کلچر کی ثقافت کا دن گورنر ہاؤس میں منائیں گے، کراچی کے مسائل پر ہم سب کو آواز اٹھانا ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ تمام مسالک کےعلمائے کرام کو اکٹھا بٹھایا، مذہبی ہم آہنگی کا پیغام دیا اور کوشش کی کہ تمام لوگوں کے ساتھ برابری کا رویہ رکھا جائے۔ پارا چنار خود جا کر وہاں کے تمام قبائیل اور مسالک کے لوگوں کو ساتھ لے کر بیٹھوں گا۔ انھوں نے مزید کہا کہ ہمیں ملک کے حالات کو مزید بہتر کرنا ہے۔ جس کے لئے ہر ایک فرد کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔
کامران ٹیسوری نے کہا کہ ڈمپرز کے خلاف کوئی آواز اٹھانے والا نہیں، ڈمپروں کے داخلے کا سلسلہ نہ رکا تو گورنر ڈمپروں کے سامنے کھڑا نظر آئے گا