گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے مہاجر کلچر ڈے کی موٹر سائیکل ریلی میں شرکت کی،گورنر نے موٹر سائیکل چلا کر بھرپور جوش و خروش کا مظاہرہ کیا۔ ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر رہنما فاروق ستار نے گورنر کے ساتھ موٹر سائیکل پر بیٹھ کر ریلی میں شرکت کی۔
گورنر نے کہا کہ مہاجر کلچر ہماری پہچان اور فخر ہے ، ریلی کے ذریعے اتحاد و یکجہتی کا پیغام دیا گیا، گورنر نے کارکنوں کے ساتھ کیک کاٹا اور مٹھائی تقسیم کی، اس موقع پر آتشبازی کے شاندار مظاہرے نے تقریب کویادگاربنادیا۔
مہاجر کلچر ڈے کی مرکزی تقریب گورنر ہاؤس میں ہوئی۔ اپنے خطاب کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے چیئرمین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ گورنر ہاوس میں کئی سال سے سندھی ، بلوچ اور تمام علاقوں کے دن منائے جاتے رہے ہیں آج ہم قومی یعنی پاکستان کا کلچر ڈے منا رہے ہیں ہمارے پاس قومی زبان ہے ہم اس تہذیب کے محافظ ہیں اس کی طرف کوئی آنکھ اٹھا کر دیکھے گا تو اس کو بھجا دیا جائے گامیں متنبہ کررہا ہوں سمندر کے کنارے میں اس شہر میں رہنا تو اوقات میں رہنا۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ گورنر ہاؤس میں مہاجر کلچر کا دن منایا جارہا ہے ، گورنر ہاؤس کی تاریخ لکھی جائے میں تاریخ میں اپنا نام لکھوانا چاہتا تھا پہلی بار آج ریاستی سطح پر مہاجر ثقافتی دن منایا جارہاہے۔
ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ پہلی مرتبہ ایسا ہوا کہ ریاستی ایوان میں مہاجر کلچر ڈے منایا جارہا ہے گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے متحرک مہاجر ہونے کا ثبوت دیا۔
اس موقع پر شہریوں کی بڑی تعداد گورنر ہاؤس سندھ میں موجود رہی، سی ای او ڈیجیٹل پریس کلب جنید رضا نے اپنے نعروں سے حاظرین کا لہو گرما دیا۔