نئے سال کی آمد پر گورنر ہاؤس سندھ میں تاریخی آتش بازی کا اہتمام کیا گیا. جس میں دنیا بھر میں ہونے والی سابقہ تمام آتش بازی کے ریکارڈ توڑ دیئے.
میڈیا ذرائع کے مطابق گورنر ہاؤس میں عالمی طرز پر 34منٹ کے مقابلے میں 45 منٹ کی آتش بازی کرکے پرانا ریکارڈ ٹوڑ دیا گیا۔
اس موقع پر گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے ترکیہ کے شہر استنبول سے جشن سال نو کی تقریب سے ویڈیو لنک کے ذریعے پیغام دیا۔
انہوں نے کہا کہ تمام پاکستانیوں کو نئے سال کی مبارکباد دیتا ہوں، نئے سال کے لیے عہد کریں کہ اسے خوشیوں کا سال بنائیں گے۔