امریکا میں ٹرمپ ہوٹل کے باہرسائبرٹرک میں دھماکہ، ڈرائیور ہلاک، 7 افراد زخمی

لاس ویگاس، ٹرمپ ہوٹل کے باہرسائبرٹرک میں دھماکہ، ڈرائیور ہلاک، 7 افراد زخمی ہوئے۔

جی این این کے مطابق سائبرٹرک میں آتش بازی سامان کی موجودگی کی نشاندہی ہوئی ہے، دھماکے کی وجہ معلوم کرنے کے لئے تحقیقات جاری ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ممکنہ دہشت گردی یا حادثے کے پہلو پرغور کیا جارہاہے، دھماکے کے بعد علاقہ خالی کرا لیا گیا، عوام کو دور رہنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

ایلون مسک نے کہا ہے کہ سائبر ٹرک میں دھماکہ آتش بازی یا نصب بم کی وجہ سے ہوا، سائبر ٹرک میں کسی قسم کی کوئی خرابی نہیں تھی۔

ٹیسلا کے مالک ایلون مسک کا کہنا ہے سائبر ٹرک میں دھماکا ممکنہ طور پر دہشت گردی ہے۔

وائٹ ہاؤس کے مطابق صدر جو بائیڈن کو دھماکے کے بارے میں آگاہ کیا گیا اور انہوں نے ہر قسم کی امداد کی پیشکش کی ہے۔