کراچی: دھرنا ہنگامہ آرائی،19 ملزمان کی درخواست ضمانت دائر

شہر قائد میں‌پارہ چنار کے مظلومین کے حق میں مذہبی جماعت کی جانب سے دیئے گئے دھرنے کے دوران ہنگامہ آرائی کرنے پر جن اشخاص کو گرفتار کیا گیا ان میں سے 19 ملزمان نے درخواستِ ضمانت دائر کر دی.اس سلسلے میں عدالت نے پراسیکیوٹر کو 4 جنوری کے لیے نوٹس جاری کر دیا ہے۔مدعی کے مطابق حالیہ دھرنوں میں ملزمان کی فائرنگ اور پتھراؤ سے 4 پولیس اہلکار زخمی ہوئے تھےجن کے خلاف دہشتگردی دفعات کے تحت مقدمات درج کئے گئے تھے.