سڈنی ٹیسٹ: بھارت پہلی اننگز میں 185 رنز پر آل آؤٹ

آسٹریلیا کے خلاف سڈنی ٹیسٹ میں بھارتی بیٹنگ لائن بری طرح ناکام ہوگئی۔ پہلی اننگز میں بھارتی ٹیم صرف 185 رنز بنا سکی۔ بھارت کی جانب سے ریشبھ پنت 40 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

ویرات کوہلی کا جادو بھی نہ چل سکا۔ وہ صرف 17 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ آسٹریلیا کے اسکاٹ بولینڈ نے 4 اور مچل اسٹارک نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

واضح رہے کہ خراب کارکردگی کی وجہ سے کپتان روہت شرما کو فیصلہ کن ٹیسٹ میں آرام دیا گیا ہے۔ ان کی جگہ اسٹار فاسٹ بالر بمرا بھارت کی قیادت کر رہے ہیں۔