وزیراعظم کی زیر صدارت نیشنل ایکشن پلان کی اپیکس کمیٹی کا اجلاس شہر اقتدار میں ہوا۔ اجلاس میں وفاقی وزرا، وزرائے اعلیٰ، چیف سیکرٹریز، وزیراعظم آزاد کشمیر اور وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان شریک ہوئے۔
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر، انٹیلیجنس ایجنسیوں کے سربراہ اور ڈی جی ایف آئی اے بھی اجلاس میں شامل تھے۔ اپیکس کمیٹی نے امن و امان کے نئے سال کے اہداف اور حکمت عملی پر غور کیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ بلوچستان میں پاکستان مخالف سازشیں ہو رہی ہیں۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر پھیلائے گئے جھوٹ اور مسخ شدہ حقائق کا ذکر کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ ہر دشمن کو منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔