وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ملک استحکام کی جانب گامزن ہے۔ انہوں نے بتایا کہ مہنگائی کی شرح 4 اعشاریہ ایک فیصد تک آچکی ہے۔ تاہم، انتشاری ٹولا ملک میں عدم استحکام کا باعث بن رہا ہے۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ ہمیں پی ٹی آئی کی انتشاری سیاست کا شکار ہونے والے بچوں سے ہمدردی ہے۔ البتہ، تحریکِ انصاف 9 مئی کو دوہرانا چاہتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ معافی اس کو ملتی ہے جو معافی مانگ رہا ہو۔ اس موقع پر انہوں نے حکومت کی جانب سے ایک لاکھ سولر پینل تقسیم کرنے کی نوید بھی سنائی۔