ہیوسٹن (ویب ڈیسک) امریکا میں پہلے پاکستانی نژاد کانسٹیبل علی شیخانی نے عہدے کا حلف اٹھایا۔
فورٹ بینڈ کاونٹی آفس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ کاونٹی جج کے پی جارج نے پریسینٹ تھری کا حلف لیا۔ علی شیخانی نے حالیہ امریکی انتخابات میں فورٹ بینڈ کاونٹی کے پریسینٹ 3 کے کانسٹیبل کا الیکشن جیتا۔
وائس آف ساؤتھ ایشیا کے مطابق، تقریب میں اعلیٰ سرکاری حکام اور پاکستانی کمیونٹی کے عمائدین شریک ہوئے۔
بعد ازاں علی شیخانی نے اپنے محکمہ کے افسران اور اہلکاروں سے دفتر میں حلف لیا۔ حلف اٹھانے والوں میں پولیس کیپٹن سعد طارق اور پریسینٹ 3 کانسٹیبل آفس کے چیف مظفر صدیقی شامل تھے۔
علی شیخانی نے کہا کہ فورٹ بینڈ کاونٹی مختلف کمیونٹیز کی تہذیب و ثقافت سے مہکتا گلدستہ ہے۔ انہوں نے پاکستانی اور دیگر کمیونٹیز کے تجربہ کار پولیس افسران کو ٹیم میں شامل کیا ہے