اسرائیلی فورسز کی جانب سے غزہ پر بمباری جاری ہے۔ گزشتہ دو روز میں فلسطین میں شدید فضائی حملے کیے گئے ہیں۔ ان حملوں میں 140 سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔
الجزیرہ کے مطابق، فلسطین کے محکمہ شہری دفاع کا کہنا ہے کہ ہفتے کو الصحابہ اسٹریٹ پر شوباکی خاندان کے گھر پر حملہ ہوا۔ اس واقعے میں میاں، بیوی اور بیٹا شہید ہوئے ہیں۔
غیر ملکی میڈیا نے رپورٹ کیا کہ وسطی غزہ کے دیر البلح علاقے میں بھی بمباری کی گئی۔ یہ حملہ الاقصیٰ شہدا ہسپتال کے قریب ایک عارضی خیمہ بستی پر کیا گیا۔





