پشاور: کرم میں امن معاہدے کے بعد آج مال بردار گاڑیوں کے قافلے روانہ ہو رہے ہیں۔ اشیائے خور و نوش اور دیگر سامان پر مبنی گاڑیاں پارہ چنار روانہ ہوں گی۔ قافلوں کی روانگی صبح دس بجے سے شروع ہوگی۔ پولیس ان قافلوں کو مکمل تحفظ فراہم کرے گی۔
واضح رہے کہ کرم امن معاہدے پر بقیہ 6 ارکان نے بھی دستخط کر دیے ہیں۔ معاہدے کے تحت مقامی افراد 15 دن کے اندر اسلحہ ریاست کو جمع کروانے اور بنکرز کے خاتمے کے پابند ہوں گے۔