کراچی: ڈکیتی مزاحمت پر ایک اور شہری قتل

کراچی کے علاقے کورنگی زمان ٹاؤن میں ڈکیتوں نے شہری سے موبائل فون اور نقدی چھین لی۔ مزاحمت پر انہوں نے شہری کو گولی مار دی۔ گولی لگنے سے ساحل نامی شہری موقع پر ہی دم توڑ گیا۔

مقتول ساحل مسیح کے قتل پر وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے نوٹس لیا۔ انہوں نے ایس ایس پی ضلع کورنگی سے فوری رپورٹ طلب کر لی ہے۔ وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

واضح رہے کہ سال نو میں ڈکیتی مزاحمت پر قتل کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔