کرم میں فائرنگ امن معاہدہ سبوتاژ کرنے کی کوشش ہے، وزیر داخلہ

وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے کرم میں سرکاری گاڑیوں پر ہونے والی فائرنگ کی پر زور الفاظ‌میں مذمت کی ہے.ان کا کہنا ہے کہ کُرم میں سرکاری گاڑیوں پر فائرنگ کا واقعہ امن معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی کوشش ہے۔وفاقی وزیر داخلہ نے بگن بازار فائرنگ میں زخمی ہونے والے ڈپٹی کمشنر جاوید اللّٰہ محسود کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کرتے ہوئے کہا کہ امن معاہدے کو نقصان پہچانے کے لیے گھناؤنی حرکت کی گئی ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے.