دشمنوں کو کامیاب نہیں ہونےدیں گے،وزیراعظم شہباز شریف

وزیرِ اعظم: بگن فائرنگ کی مذمت، امن خراب کرنے والوں کو سزا دیں گے

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے لوئر کرم کے علاقے بگن میں سرکاری گاڑیوں کے قافلے پر فائرنگ کی مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ انسانیت کے دشمن کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔ سیکیورٹی ادارے دشمنوں سے بھرپور مقابلہ کر رہے ہیں۔

وزیرِ اعظم نے ہدایت دی کہ امن و امان میں خلل ڈالنے والوں کو جلد سزا دی جائے۔ انہوں نے بگن بازار فائرنگ کو امن معاہدے کے خلاف سازش قرار دیا۔

انہوں نے ڈپٹی کمشنر جاوید اللّٰہ محسود اور دیگر زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا بھی کی۔