کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میں جنوبی افریقہ کی پہلے اننگز میںبنایا گیا 615 رنز کا پہاڑ قومی ٹیم کے لئے مشکل ثابت ہو رہا ہے. پاکستانی ٹیم اپنی پہلی اننگ میں صرف 194 رنز پر آل آؤٹ ہو کر فالو آن کا شکار ہوچکی ہےالبتہ دوسری اننگ میں اوپنرزکی جانب سے ذمہ دارانہ کھیل پیش کیا گیا ہے .بابر اعظم او رکپتان شان مسعود نے پہلی وکٹ کی شراکت میں205 رنز بنائے.کپتان شان مسعود کی سینچری رنز کاخسارہ کم کرنے میں معاون ثابت ہوئی.تاہم بابر اعظم 81 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہو گئے .پاکستان آج چوتھے روز213 رنز ایک کھلاڑی آؤٹ سے اپنی اننگ کا آغاز کریگا.مڈل آرڈرز نے اگر یہ امتحان پاس کرلیا تو یقینا میچ ڈرا کی جانب جا سکتا ہے ،قومی ٹیم کو مزید 208رنزکا خسارہ کم کرکے جنوبی افریقہ کو بہتر ہدف دینا ہوگا تب ہی پاکستان کی میچ میں واپسی ممکن ہوگی.
