گورنر سندھ نے مین ہول میں بچے کے گرنے کا نوٹس لے لیا

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے شاہ فیصل کالونی نمبر 2 کے مین ہول میں بچہ گرنےکے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے میئر کراچی مرتضی وہاب سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور شہر بھر میں کھلے مین ہول کے ضمن میں بات چیت کی۔

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ شہر کے کھلے مین ہولز پر ڈھکن لگانے پر بھرپور توجہ مرکوز ہے۔