لکی مروت شہید پولیس اہلکاروں کی قربانی کو سلام پیش کرتے ہیں، وزیر داخلہ محسن نقوی

فاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی لکی مروت کے قریب پولیس اہلکاروں پر دہشتگردوں کی فائرنگ کے واقعہ کی مذمت, کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں خیبرپختونخوا پولیس کے بہادر سپوتوں نے اپنی جانوں کی قربانی دے کر تاریخ رقم کی ہے۔

سٹی 42 کے مطابق وزیر داخلہ محسن نقوی نے فائرنگ سے جام شہادت نوش کرنے والے 2 پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا، شہید پولیس اہلکاروں کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا۔

وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ شہید پولیس اہلکاروں کی قربانی کو سلام پیش کرتے ہیں، دکھ کی گھڑی میں شہداء کے خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔