عالمی برادری سے مل کر دہشتگردی کی لعنت کو مکمل ختم کرنا ہوگا، وفاقی وزیر داخلہ

وفاقی وزیر داخلہ سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے الوداعی ملاقات کی، اس دوران باہمی دلچسپی کے امور بھی زیر بحث آئِے۔

ملاقات کے دوران وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ غیر قانونی طور پر پاکستان میں رہنے کی کسی کو بھی اجازت نہیں دی جائے گی۔

وفاقی وزیر داخلہ سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے الوداعی ملاقات میں پاک امریکہ تعلقات کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا، وفاقی سیکرٹری داخلہ خرم علی آغا اور امریکی ڈپٹی ہیڈ آف مشن نیٹلی بیکر بھی اس موقع پر موجود تھے۔ محسن نقوی نے پاک امریکہ تعلقات کے فروغ کیلئے امریکی سفیر کی خدمات کی تعریف کی۔

الوداعی ملاقات میں امریکی سفیر نے پاکستان میں حالیہ دہشت گردی واقعات کی شدید مذمت کی۔ وفاقی وزیر داخلہ نے اس موقع پر کہا کہ دہشت گردی ایک عالمی مسئلہ ہے، عالمی برادری سے مل کر اس لعنت کے مکمل خاتمے کیلئے لائحہ عمل بنانا ہوگا، ان کا مزید کہنا تھا کہ غیر قانونی طور پر پاکستان میں رہنے کی کسی کو نہیں دی جائیگی۔

محسن نقوی سے ملاقات کے دوران امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے کہا کہ پاکستان میں تعیناتی کے دوران تمام اداروں کا بھر پور تعاون حاصل رہا۔