ہش منی کیس، امریکی عدالت نے ڈونلڈ ٹرمپ کو مجرم قرار دے دیا

نیویارک کی اپیل کورٹ نے ہش منی کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو مجرم قرار دے دیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق عدالت نے ہش منی کیس کا فیصلہ جاری کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کو مجرم قرار دے دیا، عدالت نے اپنے فیصلے میں مزید کہا کہ مجرم قرار دینےکےباوجود بھی ڈونلڈ ٹرمپ صدر کے عہدے کا حلف اٹھا سکتے ہیں۔

،فوجداری عدالت نے فیصلے میں کہا کہ نومنتخب صدر کو سزا نہیں دے رہے،عدالتی فیصلے کے تحت ٹرمپ کو نہ تو جیل بھیجا جا ئے گا اور نہ ہی ان پر کوئی جرمانہ عائد کیا جائے گا،عدالت نے پیسے دے کر حقائق چھپانے کا جرم ٹرمپ کے ریکارڈ میں شامل کرنے کا حکم دیدیا۔

عدالتی فیصلے کے بعدڈنلڈ ٹرمپ امریکی تاریخ کے پہلے صدر ہوں گے جو مجرمانہ ریکارڈ کے ساتھ صدارت کا عہدہ سنبھالیں گے۔