صوبہ پنجاب کے علاقے پھالیہ میں آتشبازی سامان میں دھماکہ کے باعث خواتین سمیت 6 افراد جاں بحق جبکہ 7 زخمی ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب کے علاقے پھالیہ میں آتشبازی سامان میں دھماکہ ہوا ہے جس سے 6 افرادجاں بحق جبکہ 7 زخمی ہوگئے، جاں بحق ہونے والوں میں 4 خواتین اور ایک بچی بھی شامل ہے۔
دھماکہ کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں، جہاں امدادی کارروائیاں کرتے ہوئے زخمیوں کو علاج معالجہ کیلئے فوری ہسپتال منتقل کر دیا گیا، اس حوالے سے طبی عملے کی جانب سے متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔