پلیئرز ڈرافٹ میں نام شامل نہیں ؟ احمد شہزاد بورڈ سے نالاں

قومی ٹیم کے اوپنر احمد شہزاد نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) ڈرافٹ میں نام شامل نہ کیے جانے پر کرکٹ بورڈ پر برس پڑے۔

احمد شہزاد نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم کا سہارا لیتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سے سوال کیا کہ انکا نام پی ایس ایل 10 کے ڈرافٹ کیلئے کیوں شامل نہیں کیا گیا۔

اوپنر نے الزام عائد کیا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کھلاڑیوں کو صرف پروموشنل مقاصد کیلئے استعمال کررہا ہے۔

واضح رہے کہ سال 2023 میں احمد شہزاد نے پاکستان سپر لیگ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا، جس کی بنیاد پر انکا نام ڈرافٹ میں شامل نہیں کیا گیا۔