خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے دو مختلف کارروائیوں میں 8 خوارج کو ہلاک کردیا.آئی ایس پی آر کے مطابق 12 اور 13 جنوری کو خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز نےضلع ٹانک میں آپریشن کے دوران 6 اور تیراہ میں کارروائی کے دوران 2 خوارج کو جہنم واصل کیا.ہلاک ہونیوالے خوارج سے بھاری تعداد میں اسلحہ، گولیاں اور دیگر جنگی سازو سامان برآمد کر لیا گیا ہے.
