پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن میں ڈرافٹٹنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد سرفراز احمد کی سابق فرنچائز نے انہیں دوبارہ منتخب کرلیا۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مالک ندیم عمر نے سابق کپتان سرفراز احمد کو نئی ذمہ داریاں سونپتے ہوئے ٹیم کا کوچ مقرر کر دیا۔
پاکستان سپر لیگ کی سابق چیمپئین ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے سرفراز احمد کو پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن میں انہیں اپنا ہیڈکوچ مقرر کرنے کی تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔ گلیڈی ایٹرز کی انتظامیہ نے یہ فیصلہ آسٹریلوی کرکٹ لیجنڈ شین واٹسن کے ہیڈ کوچ کی ذمہ داری سے دستبردار ہونے کے بعد کیا ہے، انہوں نے دیگر پیشہ ورانہ مصروفیات کی وجہ سے اپنی دستیابی سے معذرت کرلی ۔
ندیم عمر نے میڈیا ذرائع سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سرفراز احمد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جان ہیں، ہم ان کو چھوڑ نہیں سکتے، آپ انہیں ایک نئے رول میں دیکھیں گے۔