پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی ٹیم کے لیے سابق سپنر عبدالرحمان کی خدمات بطور سپن باؤلنگ کوچ حاصل کر لیں۔
لیفٹ آرم اسپنر عبدالرحمان کا قومی کرکٹ ٹیم کے ساتھ سفر 2006 سے 2014 تک جاری رہا، اس دوران انہوں نے ٹیسٹ، ون ڈے انٹرنیشنل اور ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں مجموعی طور پر 140 وکٹیں حاصل کیں۔
عبدالرحمان کا تعلق پنجاب کے شہر سیالکوٹ سے ہے۔ وہ اس سے قبل پاکستان ویمن ٹیم کے کوچنگ اسٹاف کا حصہ تھیں۔ قومی ٹیم کے ساتھ بطور اسپن بولنگ کوچ عبدالرحمان کا یہ پہلا تجربہ ہوگا۔