پی ٹی آئی کے سینیٹر اعجاز چوہدری نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازمذاکرات کی ناکامی کی خواہش رکھتی ہیں .میڈیا نمائندگان سے گفتگو کے دوران اعجاز چوہدری کا کہنا تھا کہ ہم جیلیں کاٹ رہے ہیں اور مزید کچھ عرصہ جیل میں رہنا پڑا تو یہ صعوبت بھی برداشت کرلیںگے مگر مذاکراتی عمل کو کسی صورت نہیں رکنا چاہئے.مذاکرات پاکستان کے مفاد میںہیں.اس موقع پر انہوں نے پراڈکشن آرڈر جاری ہونے کے بعد بھی جیل حکام کی جانب سے نامناسب رویے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین سینیٹ کی جانب سے پروڈکشن آرڈر جاری کی جانے کے بعد بھی جیل حکام نکا جانے نہ دینا، یہ یوسف رضا گیلانی کی توہین ہے۔
