حکومتی اقدامات کے بعد دوسرا امدادی قافلہ پارا چنار پہنچ گیا

سرکاری ذرائع کے مطابق 25 ٹرکوں پر مبنی امدادی اشیاء کا قافلہ گزشتہ روز ٹل سے روانہ ہوا تھا، قافلے میں آٹا، چینی، چکن اور دیگر امدادی اشیاء شامل ہیں، امدادی قافلے میں روزمرہ استعمال کی سبزیاں بھی شامل ہیں۔

اطلاعات کے مطابق ضروریات زندگی کی اشیاء لے جانے والا قافلہ مکمل سیکیورٹی کے ساتھ بحفاظت پارا چنار پہنچایا گیا ہے.